ساتھی ریمبو پر الزامات؛ عائشہ اکرم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

06:21 AM, 9 Oct, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب‌ڈیسک) 14 اگست کو مینار پاکستان پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم اور انکے ساتھی ریمبو‌نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی. سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا. گزشتہ روز عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا۔ عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔ عائشہ کے بیانات کے بعد ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ ریمبو نے ان الزامات کی تردید کی ہے. سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں. featured
مزیدخبریں