پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 09 اکتوبر2021
10:35 AM, 9 Oct, 2021
لاہور میں گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ،متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے واقعے کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو قرار دےدیا،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان میں بتایا کہ پارک جانے کا پلان ریمبو نےبنایا تھا، ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بھی بنارکھی ہیں، عائشہ کے بیان پر پولیس نے ریمبو کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے11ماہ قبل شہبازشریف پر کیس بنایا، حکمران قوم کا پیسہ اور عدالتوں کا وقت ضائع کررہے ہیں، لیگی رہنما عطا تارڑ کہتے ہیں ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدیدار کےخلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا، یہ شہزاداکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کرکےخبر دیتے ہیں، ایف آئی اے11ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکی۔ بجلی کی قیمت میں 1روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں، اعظم خان،محمدحسنین اور خوشدل شاہ ڈراپ، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد،فخرزمان اور حیدر علی 15 رکنی اسکواڈ کاحصہ بن گئے،ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل،کمر کی تکلیف کا شکار صہیب مقصودکو ٹیم میں برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔