لاٹری کا جھانسہ دیکر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا

12:50 PM, 9 Oct, 2021

شازیہ بشیر
ملتان ( پبلک نیوز) عوام کو لاٹری کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا منظم گروہ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ انگلینڈ اور جرمنی کے نمبرز استعمال کرکے عوام کو جھانسہ دینے والے 14 افراد کو دھر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیکا موبائل کمپنی کے نام سے کام کرنے والے کچی آبادی کے رہائشی اوڈ برادری کے افراد کے خلاف ریڈ کیا گیا۔ ملزمان جعلی نمبروں سے لوگوں کو عرصہ دراز سے دھوکا دے رہے تھے۔ ملزمان انعام کے چکر میں جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھاری رقم ہتھیارہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف شکایت پر سیہوڑا چوک پر ریڈ کیا گیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں موبائل فون اور بینک سے متعلق کاغذات برآمد ہوئے۔ ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزمان میں عبدالغفار، اصغر علی، رانا علی، سیف اللہ، سہیل، اسلم وغیرہ شامل ہیں۔
مزیدخبریں