پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،9اکتوبر 2021

01:10 PM, 9 Oct, 2021

شازیہ بشیر
مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل، کہتی ہیں شہبازشریف پر الزام لگاکر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذرئیے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا نیب آرڈیننس کا فائدہ صرف عمران خان کی حکومت کو ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی بدنیتی پر مبنی ہے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں آرڈیننس کے ذریعے اسکینڈلز میں ملوث وزراء کو تحفظ فراہم کیا گیا نیب ترمیمی آرڈیننس2021 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرڈیننس اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یادرکھا جائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی عمر شریف کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو ،کہا لیجنڈری اداکار نے پوری د نیا میں پاکستان کا نام روشن کیا،ان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے لاہورگریٹراقبال پارک کیس میں ریمبو اور اس کے ساتھیوں کا4 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور،پراسیکیوٹرنےدلائل دیئےکہ عدالت تفتیش مکمل کرنےکےلیےجسمانی ریمانڈدے،ہم چاہتےہیں کسی کےساتھ زیادتی نہ ہو،مختلف ویڈیوزاور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں
مزیدخبریں