تعلیمی ادارے100فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان
04:20 PM, 9 Oct, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان۔ محکمہ تعلیم نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 11اکتوبر بروز پیر سے تمام اسکولز سو فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ 12 سال سے بڑے طالب علموں کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ حکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ سکولز انتظامیہ کورونا ویکسین لگانے کو یقینی بنائیں.