پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،10اکتوبر 2021
07:10 PM, 9 Oct, 2021
سوئی سدرن اور سوئی نادرن سسٹم پر 274 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال۔ سی این جی سیکٹر کو 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس روک دی گئی عشرہ شان رحمت اللعالمین، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ میں اضافے کا اعلان۔ ذہین ونادار طلبا و طالبات کی مالی معاونت کے لئے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت گزشتہ برس 50کروڑروپے رکھے گئے تربیلا میں پانی کی آمد 52 ہزار200کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے ۔ منگلا میں پانی کی آمد11ہزار800 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگاہوکر 170.53 روپےپر بند ہوا۔ ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 171 روپے اور کم سطح 170.50 روپے رہی۔ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں مہم چلانے کا حکم دیدیا۔ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں