امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

05:53 PM, 9 Oct, 2023

احمد علی
کراچی : امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں