افسوسناک خبر!عارفوالا میں بدبخت بیٹے کےہاتھوں ماں قتل

10:14 AM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر عارف والا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ افسوسناک واقعہ عارف والا کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں حقیقی ماں قتل ہوگئی، ملزم نے سوئی ہوئی ماں نور الہٰی پر اینٹوں سے حملہ کیا جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تھانہ رنگ شاہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں