عمران خان کے وکیل انتظارحسین پنجوتھہ لاپتہ،بڑی خبرآگئی

11:07 AM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے سربراہ انتظار حسین پنجوتھہ گزشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔ پارٹی اراکین اور دیگر وکلا کی جانب سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل فیصل حسین نے سوشل میڈیا پر انتظار حسین پنجوتھہ کے لاپتہ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بھائی اور قانونی ٹیم کے سربراہ انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کل شام سے لاپتہ ہیں، ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

فیصل حسین نے لکھا کہ انتظار حسین پنجوتھہ سے کافی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ قائم نہیں ہوسکا، اس حوالے سے کافی پریشان ہوں اور پارٹی میں تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظار حسین پنجوتھہ کی گمشدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

مزیدخبریں