شہروز کاشف نےدنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنےکا اعزاز حاصل کر لیا

11:16 AM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کوہ پیماشہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس طرح وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی سرکرتے ہوئے انجام دیا۔وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سرکی ہوں۔

شہروز کاشف کا ایٹ تھوزنڈرسرکرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا،جب انہوں نےصرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سرکیا۔

شہروز کاشف کا کہنا ہےکہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور بلقیس اینڈ عبدالرزاق فاؤنڈیشن کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکوہ پیما شہروزکاشف کومبارک باد دی ہے،کہا کہ شہروزکاشف نے 8ہزار میٹر بلند14چوٹیاں سرکرکے ریکارڈ قائم کیا،ہمیں آپ پرفخر ہے،جیتےرہیں۔

مزیدخبریں