نوکری کا جھانسہ،سہیلی کے گھرمیں دوشیزہ سےاجتماعی زیادتی

12:38 PM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بروقت ایکشن،ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا،گھر پر پہلے سے 4 سے 5 افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  پولیس نے متاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا مزید کہنا ہے کہ خواتین خود کو محفوظ بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کو  لازمی اپنے موبائل میں انسٹال کریں،خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے بھی رابطہ کر سکتیں ہیں۔

مزیدخبریں