کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کی دوران زیادتی کرنیوالے 5 ڈاکو ہلاک

12:53 PM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں منگھوپیر پولیس نے علی الصبح مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مار گرائے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور ہاؤس رابری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ غازی گوٹھ میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ آپریشن کے دوران گلشن توحید میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے ملزمان کے گرد گھیرا ڈالا۔

مکینوں نے بتایا کہ ملزمان گھر میں واردات کررہے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک 3 زخمی ہوئے۔ تین ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگئے۔

ملزمان سے ایس ایم جی اسلحہ، کٹر اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایک ڈاکو کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان گھروں میں واردات کے علاوہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ ملزمان کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا تھا۔

مزیدخبریں