ویڈیو: چلڈرن ہسپتال میں 2 سر والی بچی کاکامیاب آپریشن

01:43 PM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں دو سر والی 10 دن کی بچی کا کامیاب آپریشن کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ فیصل آبا دکے علاقے غلام محمد آباد کےرہائشی والدین کی   بچی کے پیدائشی طور پر 2 دماغ تھے۔نیورو سرجن ڈاکٹر فیصل فیروز کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹر فیصل فیروز نے کہا کہ اضافی سر اور دماغ دھڑ سے جڑے سر سے بھی بڑا تھا،کامیاب آپریشن کے بعد اضافی سر اتار دیا گیا، بچی صحت مند ہے۔

مزیدخبریں