پاک بھارت کرکٹ میچ،کب اورکہاں ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

04:29 PM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاک بھارت کرکٹ میچ کے شائقین کے لیے بڑی   خوشخبری۔اگلے ماہ  بڑی ہتھ جوڑی ہانگ کانگ میں ہوگی۔ دونوں ٹیموں نے تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ہانگ کانگ سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔   بھارتی ٹیم 2012 کے بعد پہلی بار اس 32 سال پرانے ٹورنامنٹ میں اترے گی۔

 یادرہےیہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1992 میں منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم اس کا انعقاد باقاعدہ نہیں ہوا ۔ اس نے سال 2017 کے بعد واپسی کی ہے۔ کرکٹ ہانگ کانگ، چین نے سوشل میڈیا کے ذریعے خبر دی ہے کہ اس بار یہ ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں   بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

ہانگ کانگ سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم میں صرف 6 کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ان میں ایک وکٹ کیپر بھی ہوتا ہے۔ میچ 5-5 اوورز کے ہوتے ہیں۔

 وکٹ کیپر کے علاوہ ہر کھلاڑی کو ایک ایک اوور کرنا پڑتا ہے۔  بھارت نے یہ ٹورنامنٹ 2005 میں جیتا تھا۔ سال 1996 میں   بھارتی ٹیم ہانگ کانگ سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے یہ ٹورنامنٹ پانچ، پانچ اور پاکستان نے چار بار جیتا ہے۔

اس وقت جب ہانگ کانگ سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا، ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہوگی، جس کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔

مزیدخبریں