کیمسٹری میں نوبل انعام تین سائنسدانوں نے جیت لیا 

04:53 PM, 9 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   ڈیوڈ بیکر، ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر کو پروٹین کی اختراعات پرنوبل انعام دیا گیا ہے۔ امریکا کے ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کے لیےنوبل انعام دیا گیا ہے جبکہ  ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر کو پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیےاعزاز دیا گیا۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن، سیئٹل، USA کے ڈیوڈ بیکر کو کیمسٹری کا نوبل انعام "کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کے لیےجب کہ ڈیمس ہاسابیس اور گوگل ڈیپ مائنڈ، لندن، برطانیہ کے جان ایم جمپر کو " پروٹین کی ساخت کی پیشن گوئی کے لیے نوبل انعام سے نوازا  گیا۔ "

نوبل کمیٹی برائے کیمسٹری کے سربراہ ہینر لنکے نے کہا کہ یہ دونوں دریافتیں وسیع امکانات کو کھولتی ہیں ۔

ڈیوڈ بیکر نے مکمل طور پر نئے پروٹین ڈیزائن کرنے کا غیر معمولی کارنامہ کیا ہے، جب کہ ڈیمس ہسابیس اور جان جمپر نے 50 سال پرانے چیلنج کو حل کرنے کے لیے پروٹین کے پیچیدہ تین جہتی ڈھانچے کی پیش گوئی کرنے والا  ایک مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل تیار کیا ہے۔

2003 میں، بیکر نے کامیابی کے ساتھ شروع سے ایک نیا پروٹین ڈیزائن کیا۔ اس کے تحقیقی گروپ نے اس کے بعد سے جدید پروٹینز کی ایک وسیع رینج تیار کی ہے  جو دواسازی، ویکسین، نینو میٹریلز اور سینسرز میں استعمال ہوتے ہیں۔

Hassabis اور Jumper کاAIماڈل تقریباً تمام 200 ملین پروٹینز کی ساخت کی پیش گوئی کر سکتا ہے جس کی شناخت محققین  کر چکے ہیں ، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جسے پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

AlphaFold2 کو عالمی سطح پر لاکھوں سائنسدانوں نے اینٹی بائیوٹک مزاحمت اور پلاسٹک کے انحطاط جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زندگی پروٹین کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ اب ہم پروٹین کے ڈھانچے کی پیشن گوئی کر سکتے ہیں اور اپنے پروٹین کو خود ڈیزائن کر سکتے ہیں جو انسانیت کے لیے سب سے بڑا فائدہ ہے۔

نوبل  ایوارڈ  کی تقریب باضابطہ طور پر 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں  ہوگی۔

مزیدخبریں