خیبرپختونخوا کابینہ  نے آئی جی سے پولیس اختیارات واپس لینے کی منظوری دیدی

05:15 PM, 9 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ  نے آئی جی سے پولیس اختیارات واپس لینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا  کابینہ اجلاس میں   آئی جی سے پولیس اختیارات واپس لینے کی منظوری دے دی  گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پوسٹننگ ٹرانسفر آئی جی نہیں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کرینگے۔

ذرائع کے مطابق  ڈی پی او، آر پی او، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کی  پوسٹنگ اب آئی جی کی جگہ سی ایم کرینگے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں آئی جی پی کو  اعلیٰ پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں اور ان کو جزا و سزا دینے کا اختیار  2017 میں پرویز خٹک دور حکومت میں دیا گیا تھا،تاہم اب یہ  اختیارات واپس وزیر اعلی نے اپنے پاس لے لیے ہیں۔

مزیدخبریں