ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی پاکستان الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے، اہلخانہ کا کہناتھا کہ الٰہی بخش سومرو کی تدفین کی تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق پوتےسردار مولا بخش سومرو نے انتقال کی تصدیق کرتے کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر 1 بجے کراچی میں ادا کی جائے گی انکی تدفین آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں ادا کی جائے گی.
الہٰی بخش سومرو نے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں، وہ 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے،الہٰی بخش سومرو کئی دنوں سے علیل تھے ،ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا,مرحوم الہٰی بخش سومرو کی عمر 98 سال تھی.