PTA کی نیا موبائل خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایات

09:39 PM, 9 Oct, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے نئے موبائل ڈیوائسز خریدنے کے خواہشمند افراد کو خبردار کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ موبائل ڈیوائسز خریدتے وقت محتاط رہیں،پی ٹی اے کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ ہمیشہ قابل اعتماد ذرائع سے موبائل ڈیوائسز خریدیں اور یقینی بنائیں کہ فون کی وارنٹی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیا فون خریدتے وقت باکس پر پی ٹی اے اسٹیمپ چیک کریں اور اپنی ڈیوائس کی تصدیق https://dirbs.pta.gov.pk/ آئی ایم ای آئی سے مماثل ہوں۔

صارفین موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکس میسج کریں۔

مزیدخبریں