130 اسرائیلی فوجیوں کی جنگ بندی نہ کرنے پرفوج چھوڑنے کی دھمکی

09:51 PM, 9 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   اسرائیلی فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ نہ کیا تو فوج چھوڑنے پر مجبور ہونگے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق   غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف ایک ڈرامائی احتجاج میں، 130 اسرائیلی فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ  اگر  حکومت جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کوئی معاہدہ نہیں کرتی  تو ہم فوج چھوڑ دیں گے۔

خط میں فوجیوں نے غزہ میں آپریشن جاری رکھنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ لڑائی  یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر اور ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے نہ صرف یرغمالیوں کی قید سے واپسی میں تاخیر ہوتی ہے، بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے،   آئی ڈی ایف کے حملوں میں بہت سے یرغمالی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  ہم  فوج میں اپنی خدمت جاری  نہیں ریکھ سکیں گے۔ جب تک کہ حکومت یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل نہیں کرتی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے باوجود اسرائیل نے گذشتہ سال فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل حملوں  میں اب تک 42,000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور 97,300 سے زیادہ زخمی ہیں۔

مزیدخبریں