ہاردیک پانڈیا نے ناقابل یقین کیچ کرلیا، ویڈیو دیکھنے والے حیران

10:38 PM, 9 Oct, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:(محمدساجد)تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی بھارت نے بنگلادیش کو  86 رنز سےشکست دے دی، میچ  میں بھارتی آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے ایسا ناقابل یقین کیچ پکڑا کہ کرکٹ شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جہاں وہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، گوالیار میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے بنگلادیش کا 128 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا، ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آج ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلادیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی ٹیم نے86 رنز سے میچ جیت کر سیریز میں بھی 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی ہے، اس میچ میں بھارتی ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے ایسا ناقابل یقین کیچ کیا کہ کرکٹ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے۔

سپینر ورون چکرا ورتھی کی بال کا سامنا کرنے والے رشاد حسین نے شارٹ لگائی جس پر بال ہوا  میں بلند باونڈری لائن کی طرف بڑھ رہی تھی کہ ہاردیک پانڈیا نے بھاگتے ہوئے کیچ تھام لیا، ہاردیک کی قلابازیاں لگیں مگر کیچ ڈراپ نہیں کیا، ناقابل یقین کیچ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جبکہ کرکٹ شائقین اور ویڈیو دیکھنے والے ہاردیک پانڈیا کی تعریف کررہے ہیں۔


 

مزیدخبریں