پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،9ستمبر 2021
04:43 AM, 9 Sep, 2021
کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو آپریشن جاری، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ذرائع کے مطابق لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش، نشینی علاقے زیرآب آگئے، شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ،الرٹ کے باوجود میونسپل ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ غائب رہا، بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا، درجنوں فیڈرز بند ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے بھی کم رہی جبکہ مہلک کورونا سے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت، خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ،سرحدوں کے دفاع، داخلی اور خارجی چیلنجز پر غور،سٹرٹیجک اثاثوں کی حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار ،نینشل کمانڈر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا افغانستان میں دارالحکومت کابل سمیت کئی صوبوں میں مظاہروں پر پابندی ،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ احتجاج سے سکیورٹی میں خلل آنے کے ساتھ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،مظاہرہ شیڈول کرنے سے قبل وزارت دفاع اور انصاف سے اجازت لینا ہوگی،دوسری جانب طالبان کی نئی کابینہ کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا امکان ہے