شاداب خان نے رمیز راجہ سےملاقات کا احوال بتا دیا
08:16 AM, 9 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) قومی کرکٹر شاداب خان نے رمیز راجہ سے ہونیوالی ملاقات کا احوال بتا دیا، رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی جس کا مقصد یہ تھا کہ رمیز بھائی اپنا پلان بتانا چاہتے تھے ، رمیز راجہ چاہتے ہیں کھلاڑی ماڈرن کرکٹ کھیلیں، ہمارے پاس رزلٹ نہیں ہے، لیکن ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہوگی ۔ قومی کرکٹر شاداب خان نےآن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگریسو اور ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہے ، میٹنگ میں یہی بات ہوئی ، بابر اعظم اور میں بھی اسی کے حق میں ہیں کہ ہمیں مادرن ڈے کرکٹ کھیلنی ہے ، ریزلٹ نہیں مل رہے آگے ریزلٹ بھی آئیں گے ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کا کلچر اپنا نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت کر دی ہے جبکہ بورڈ نے ٹیم کے حوالے سے ہونے والی باتوں کی وضاحت گزشتہ روز کردی، کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تو کافی کامیابی ملی ، سمجھتا ہوں انجریز اور ہیپاٹائٹس کی وجہ سے اس طرح پرفارمنس نہیں دے سکا ، مصباح الحق اور وقار یونس کا جانا ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا، یقیناََ یہ کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں ہے لیکن ہم آگے کا سوچنا چاہتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ بھی سر پر ہے منفی چیزوں پر دھیان نہیں دیں گے ، ماڈرن کرکٹ سے جو ناکامیاں آئیں گی ، اس کو قبول کریں گے ، کپتان بابراعظم کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں ، نیوزی لینڈ کے مین کھلاڑی آتے تو پاکستان کے فینز کو زیادہ مسابقتی کرکٹ دیکھنے کوملتی ، ہمارا گول ورلڈ کپ ہے ، نیوزی لینڈ سیریز سے اس کی تیاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہماری اچھی پرفارمنس نہیں رہی ، ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرف جا رہے ہیں جس میں میڈیا فینز کی سپورٹ چاہئیے ہوگی ، ٹارگٹ یہی ہے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری میں آنا ہے ، ورلڈ کپ کے لیے ہمارا اسپن باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے، یواے ای میں کافی عرصہ کرکٹ کھیلی ہے ، وہاں کی کنڈیشنز کو سمجھتے ہیں ، ثقلین مشتاق کے آنے سے اسپنرز کو بھی فائدہ ہوگا۔