13 مقدمات میں ملوث ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار
10:00 AM, 9 Sep, 2021
پبلک نیوز: ڈکیتی کے 13 مقدمات میں ملوث ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار۔ سپریم کورٹ نے ملزم اعجاز عرف جیری کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ ضمانت قبول ازگرفتاری کا قانون میں کوئی ذکر ہی نہیں۔ ضمانت قبل ازگرفتاری کا راستہ عدالتی فیصلے کے ذریعہ 1948 میں نکالا گیا۔ ضمانت قبل ازگرفتاری اسی صورت ہوتی اگر مقدمہ بظاہر بدنیتی پر مبنی ہو۔ جسٹس مظاہر نقوی کے مطابق ملزم پر چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے 13 مقدمات ہیں۔ ضمانت قبل ازگرفتاری خاص حالات میں ملنے والی رعایت ہے۔ عادی ملزم کو خصوصی رعایت نہیں دی جا سکتی۔