لاہور میں تیز بارش، ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری

11:00 AM, 9 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں تیز بارش۔ کمشنر لاہور نے پی ایچ اے بارش کے باعث گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ ہدایات میں کمشنر لاہور کی جانب سے کہا گیا کہ آج ورکنگ ڈے ہے۔ بارش کے باعث متبادل راستوں پر ٹریفک رواں رکھی جائے۔ ایم سی ایل ،ایل ڈبلیو ایم سی ٹریفک پولیس اور ایمرجنسی واسا مراکز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو فیلڈ میں پہنچنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فوری فیلڈ کو چیک کریں، نکاسی آب کیلئے بر وقت کاروائی کریں۔ ہر انڈر پاس کوایل ڈی اے اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں چیک کریں۔ مشینری کو پوری گنجائش سے استعمال کیا جائے۔ ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال ہیں۔ اے سیز اور واسا ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کا فوری دورہ کریں۔ ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محمکے الرٹ رہیں اور پورا عملہ فعال رکھیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔ شہری محتاط رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہری بارش کے دوران بجلی تنصیبات و تاروں سے دور رہیں۔
مزیدخبریں