قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

02:00 PM, 9 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ان کو 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ محمد نواز قرنطینہ کے باعث تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
مزیدخبریں