اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اسلام آباد پہنچ گئے

04:57 AM, 9 Sep, 2022

احمد علی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ وہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی کے اظہار کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کو اسلام آباد آمد پر اپنےٹویٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ اپنے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان آمد کے موقع پر اپنی ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں بارشوں اور ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری سے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزیدخبریں