جیل سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے
05:35 AM, 9 Sep, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا، ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جیل ہمارا سسرال، ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو نااہل کرکے اس کی سیاست ختم نہیں کی جاسکتی۔ عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، میرا خیال ہے کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو توفیق نہیں ہوئی کی دفتر جاسکیں، مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جاچکا ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1568099672413114370?s=20&t=4NyUX0p549i8ouR8ZrU0Eg شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے حکومت کے پاس کچھ نہیں، یہ صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہر ہفتے کسی نہ کسی وجہ سے آنا پڑتا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے۔