نذیر چوہان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
06:11 AM, 9 Sep, 2022
لاہور سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نذیر چوہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد انجم نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری شبیر حسین نے نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں نذیر چوہان اور تھانہ جوہر ٹاؤن کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے دلائل طلبی پر کوئی پیش نہ ہوا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدم پیروی پر پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نذزیر چوہان نے میرے بھتیجے عادل محمود پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کیا۔ نذیر چوہان کے 20 نامعلوم گارڈوں نے میرے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے۔