کدو کے بیج کے فوائد

01:18 PM, 9 Sep, 2022

احمد علی
کدو کے بیج آپ کے بہت کام آسکتے ہیں اس‌لئے‌ پکاتے وقت اسے کوڑے دان میں نہ پھینکیں، کدو پکاتے وقت ہم اکثر ان کے بیج کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے ہم ان کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں کہ کدو کے بیجوں کے کیا کیا فوائد ہیں اور ہم کس طرح ان سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کدو ایک ایسی سبزی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بہت زیادہ کھائی جاتی ہے، اس کو کھانے میں لذیذ بھی سمجھا جاتا ہے، یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اسے پکانا بہت آسان ہے لیکن ایک بات آپ نے ضرور نوٹ کی ہو گی کہ یا تو ہم ایسا کدو خریدتے ہیں جس میں بیج نہ ہونے کے برابر ہوں اور‌ اگر بیج موجود بھی ہوں تو پکاتے وقت ان بیجوں کو نکال دیں لیکن اگر آپ کو ان کے فوائد کا علم ہو جائے تو شاید آپ دوبارہ یہ غلطی نہ کریں۔

کدو کے بیج کھانے کے فائدے

ذہنی تناؤ دور ہو جائے گا آج کل لوگوں میں ڈپریشن بہت بڑھ گیا ہے دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کدو کے بیج کھائے جا سکتے ہیں کیونکہ ان میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دماغ کو سکون فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ کدو کے بیجوں میں زنک اور وٹامن بی بھی موجود ہوتا ہے جس سے بھی ذہنی تناؤ دور ہوجاتا ہے۔ نیند کا ٹھیک سے نہ آنا آج کل بہت سے لوگوں کو نیند ٹھیک سے نہیں آتی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی وہ سکون سے نہیں سو پاتے اور رات بھر پہلو ہی بدلتے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کدو کے بیج بے خوابی کے مسئلے سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے بے خوابی دور ہوجاتی ہے۔ قوت مدافعت بڑھے گی کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے، قوت مدافعت بڑھانے پر بہت زور دیا جاتا ہے تاکہ انسان خود کو انفیکشن سے بچا سکے۔ کدو کے بیجوں میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض میں فائدہ مند ذیابیطس کے مریض کدو کے بیج ضرور استعمال کریں کیونکہ وہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو ٹائپ 2 ذیابیطس میں آرام فراہم کرنے کے کام کرتے ہیں۔ ان بیجوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس میں علاج کی طرح ہے۔ اس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مزیدخبریں