جعلی حکومت خود کو این آر او دینے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے: بیرسٹر گوہر

09:28 AM, 9 Sep, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جعلی حکومت خود کو این آر او دینے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عدلیہ میں قانون سازی کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی ججز سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کرے گی۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے، آج عمران خان کا جذبہ بول رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے لوگوں سے زیادہ کنٹینرز رکھ دیے تھے، کہہ رہے تھے کہ ہم نے اسلام آباد کو پنجرہ نہیں بنانا، انہوں نے اسلام آباد کو پنجرہ بنا دیا پھر بھی یہاں عمران خان کا جنون بول رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ جعلی اور فارم 47 کی حکومت رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرتی ہے، لیکن ’ این آراو‘ دینے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے، عمران خان ایک حقیقت ہیں اب انہیں یہ بات قبول کرنی پڑے گی۔

مزیدخبریں