محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سےنااہل قرار دینے کی درخواست  سماعت کیلئےمقرر

10:39 AM, 9 Sep, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست  سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت  کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس عابد عزیز  شیخ نے کی۔شہری مشکور حسین کےوکیل ندیم سرور نے دلائل دئیے۔

موقف میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں،سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے۔آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نےدرخواست کو قابل سماعت قرار دےدیا،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض دور کردیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت  کردی۔

یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے متعلقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیاتھا۔

مزیدخبریں