سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

12:48 PM, 9 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سونا خریدنے کی خواہشمند خواتین کیلئے اچھی خبر آگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2490 ڈالر ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں