ویب ڈیسک:اینمل ہیزبنیڈری کمشنر ڈاکٹر اکرم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینمل ہیزبنیڈری کمشنر ڈاکر اکرم پر قاتلانہ حملہ، ڈاکٹر اکرم کو زخمی حالت میں پمز اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اکرم کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں، ڈاکٹر اکرم پر حملہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا، ڈاکٹر اکرم پر حملے کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔