ویب ڈیسک : سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر امریکا کی نااہلی کی پردہ پوشی اور جھوٹ بولنے پر نائب صدر کو ہٹانے کے لئے امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم میں از سر نو ترمیم کا مطالبہ کیا ہے ۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے موسینی، وسکونسن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر کی پردہ پوشی کا الزام فوری طور پر مواخذے اور عہدے سے ہٹائے جانے کی بنیاد ہے۔ کچھ لوگوں نے ایسا کیا ۔
یادرہے ٹرمپ اور ان کے ریپبلکن اتحادیوں نے نائب صدر کاملہ ہیرس اور اعلیٰ ڈیموکریٹس پر صدر کی ذہنی صحت میں کمی کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔
تاہم کاملہ ہیرس مہم نے ٹرمپ کے ریمارکس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
نائب صدر کاملہ ہیرس نے بائیڈن اور ان کی ذہنی صلاحیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی سفارش کہ بائیڈن مزید چار سال کی مدت ملازمت کے لیے موزوں تھے پر کوئی افسوس نہیں ۔
25ویں آئین ترمیم
یادرہے 25 ویں ترمیم صدارتی جانشینی اور صدر کو ہٹانے کے عمل سے متعلقہ ہے ، جس کے لیے نائب صدر اور صدر کی کابینہ کی اکثریت کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے تین چوتھائی امریکی ریاستوں کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
مواخذہ، ایک علیحدہ عمل جس کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی، مواخذے کے آرٹیکلز کو اپنانے کے لیے ایوان میں سادہ اکثریت کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر سزا سنانے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی ووٹ درکار ہوتے ہیں ۔ ٹرمپ کا ان کی پہلی مدت کے دوران ایوان نے دو بار مواخذہ کیا تھا لیکن سینیٹ نے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا تھا۔