ویب ڈیسک: کارساز حادثہ کیس، امتناع منشیات ایکٹ کا مقدمہ، ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ملزمہ کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔
سیشن عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن عدالت کو منتقل کردی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ ملزمہ کو متوفین کے لواحقین معاف کرچکے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ نتاشہ کی ضمانت منظور کی جائے۔