خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج سے 50 ہزار روپے ریکور کرلیے گئے

03:41 PM, 9 Sep, 2024

ویب ڈیسک: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں عدالت نے کہا ہے کہ ملزمہ ہنی ٹریپ کا مرکزی کردار ہے۔ جس سے 50 ہزار کی رقم ریکور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے معاملے میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ آمنہ عروج مقدمے میں نامزد ہے اور مقدمے میں اہم کردار ہے۔ ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا۔ تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھی۔

تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے پچاس ہزار روپے کی رقم بھی ریکور کی ہے۔ ملزمہ کا ہنی ٹریپ میں اہم کردار ہے۔ عدالت ملزمہ کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کرتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

مزیدخبریں