ڈاکوؤں کے مسلح جتھے کی راہ چلتی خاتون سے واردات، CCTV فوٹیج منظرعام پر آگئی

04:06 PM, 9 Sep, 2024

ویب ڈیسک: نارتھ کراچی میں ڈاکؤوں کے مسلح جتھے کی راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین موٹرسائیکلوں پر آنے والے5 ڈاکؤوں نےتنہا جاتی خاتون کو لوٹا۔ واردات سیکٹر 8نارتھ کراچی میں پیش آئی ، خاتون سے پرس اور موبائل فون چھینا گیا۔

چہرے پر ماسک لگائے ایک ملزم نے خاتون کو روکا ،دیگر ساتھیوں نے بھی آکر گھیر لیا۔ واردات  رہائشی علاقے میں انجام دی گئی، ملزم با آسانی واردات کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے واردات کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں