شاہین آفریدی نوجوان کھلاڑی سراج کی باؤلنگ اور پیس سے متاثر ہوگئے

04:37 PM, 9 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) چیمپئنز کپ میں   لائنز کے کپتان شاہین آفریدی   کا کہنا ہے کہ نوجوا ن کھلاڑی   سراج   کی باؤلنگ نے متاثر کیا، کافی پیس سےباؤلنگ کرتا ہے۔

چیمپئنز کپ میں   لائنز کے کپتان شاہین آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز لیگ کھلاڑیوں کے لئے   کافی اچھا موقع ہے،  پاکستان کی کافی کرکٹ آرہی ہے، پلیئرز کا پول ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ   ماضی میں انجریز کی وجہ سے کافی نقصان ہوا،  نوجوان کھلاڑیوں کا پول ہونا چاہئے جو ہروقت تیار ہوں، امید ہے کہ اس ٹونارمنٹ سے کافی اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ   کوشش ہو گی کہ نوجوان کھلاڑیوں سے سیکھوں بھی اور انہیں سکھاؤں بھی،  لائنز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیو ں پر زیادہ انحصار کر رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ  نوجوا ن کھلاڑی   سراج   کی باؤلنگ نے متاثر کیا ، وہ  کافی پیس سےباؤلنگ کرتا ہے۔

مزیدخبریں