نیب نے بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

04:41 PM, 9 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو ( نیب ) نے بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق   بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔  وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر کا کہنا تھاکہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم بحالی کےبعدیہ کیس بنتاہی نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں عمران خان نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا سہارا لے کر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے رعایت مانگی اور اپنی بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں