مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کر گئے

06:06 PM, 9 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیرسٹر حمیرحیات خان روکھڑی وفات پاگئے ہیں۔

حمیرحیات خان روکھڑی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن تھے۔ حمیرحیات خان روکھڑی کی موت کی وجہ شدید ہارٹ اٹیک بنی۔

حمیرحیات خان روکھڑی میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی اور ضلعی ناظم بھی منتخب ہوئے تھے۔ حمیری حیات خان روکھڑی میاں نوازشریف خاندان کے قریب ترین سمجھے جاتے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس: 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و ہمدردی بھی کی۔

مزیدخبریں