اداکارہ شگفتہ اعجاز کی علیل شوہر کیساتھ شادی کی سالگرہ مناتے ویڈیو

07:30 PM, 9 Sep, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک: (محمدساجد)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ اُن کے شوہرکافی علیل ہیں جو کہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے شریک حیات کی نگہداشت کرتے شادی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ہسپتال میں زیر علاج اپنے بیمار شوہر کی تیماری دار کے لئے پہنچیں، اداکارہ کے ہمراہ اُن کی بیٹی اور فیملی کے دیگر افراد بھی تھے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے علیل شوہر کے پاس کھڑی ہیں اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں، اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ سے اظہارمحبت اور نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔

اپنے بیمار شوہر کا حوصلہ بڑھاتے اور مسکراتےہوئے چہرے پر لگی ’ٹیپ‘ کو دیکھتے کہا اس پر تو تاریخ ڈالی ہوئی ہے، بعد ازاں شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اداکارہ نے اپنے شوہر سے کہا آپ کے حصے کا میں کھاتی ہوں کیونکہ آپ تو کھا نہیں سکتے، اداکارہ نے اپنےشوہرکے ہاتھ سے کیک بھی کایا جبکہ بیٹی ایمان کو بھی والد نے کیک کھلایا۔ 

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے جانب سے شگفتہ اعجاز کے شوہر کی صحتبابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ میاں، بیوی کی محبت کو دیکھ کر صارفین  متاثر ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے خوب دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز نے رواں ماہ اگست کے آغاز میں ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے اور شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان پریشان ہے۔

مزیدخبریں