فیض حمید سے اختلافات کیوں؟ ارشد شریف کے قتل میں 2 خواتین بھی ملوث؛ فیصل واوڈا

10:08 PM, 9 Sep, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:(محمدساجد)  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی اور جنرل (ر) فیض حمید کی جان مراد سعید میں اٹکی ہوئی ہے جس دن وہ مل گئے سب سامنےآ جائے گا، صحافی ارشد شریف کے قتل میں دو خواتین بھی ملوث ہیں، فیصل واوڈا  نےجنرل فیض حمید سے اختلافات کی وجہ بتاتے اہم انکشافات بھی کردیے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اُن کے پاس شہید صحافی ارشد شریف کے پاکستان سے جانے کے بعد کے سارے واٹس ایپ میسجز موجود ہیں، ارشد شریف نے مجھے خط بھیج جس میں لکھا کہ ’ میں ایف آئی آر سے بھاگا نہیں ہوں میں بھاگ اس وجہ سے ہوں جو مجھے کے پی کے کی حکومت نے کہا کہ تمھارے ساتھ یہ کچھ ہوگا۔

دبئی سے نکلنے کے لئے ارشد شریف کو کس نے مجبور کیا اس پر بات کرتے فیصل واوڈا نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا فیض حمید کا ایک تعینات کیا ہوا’ ارسلان ستی ‘ نامی بندہ تھا اس کا کام ارشد شریف کو دبئی سے نکالنے کا تھا، خان صاحب کو کیوں کہ پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے اور اس میں دو خواتین کا کردار بھی ہے، ابھی بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی یہ اتنا آسان قتل نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا جس دن مراد سعید پکڑا کیا کیونکہ عمران خان اور فیض حمید کی جان اس میں اٹکی ہوئی ہے، جنرل(ر) فیض حمید وعدہ معاف گواہ بن جائیں، لکھ کر دے دیں، ان کو کورٹ مارشل کے ساتھ ساتھ سزا بھی ہوگی،یہ میری کنویکشن ہے۔

فیض حمید سےاختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ان سے پہلا میچ تب پڑا تھا جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے انہوں نے کسی کو اٹھا لیا تھا اور میں نے دفترجاکر ان سے کہا تھا ’سر ‘میرا بندہ واپس کردیں،تو انہوں نے سخت لہجہ اپناتے مجھےکہا آپ جائیں، تو میں نے ان کو کہا میں آپ کے خلاف پریس کانفرنس کروں گا، وہاں سے وزیراعظم ہاوس گیا تو سارا واقعہ پرائمنسٹر کو بتایا انہوں نےکہا میں دیکھتا ہوں پھر 2 گھنٹے بعد بندہ واپس آگیا، فیض حمید کی وجہ سے میں دو بار نااہل بھی ہوا۔

مزیدخبریں