کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق

04:16 AM, 10 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مزید 5139 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 100افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ٗ مہلک کورونا وائرس کی مزید 5,139افراد میں تصدیق ہوئی ہے جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73,078ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ27ہزار 561مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗں7,15,968مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحال15,329موات ہو چکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں49,069ٹیسٹ کئے گئے
مزیدخبریں