لاہور ( پبلک نیوز) جعلی بینک اکائونٹ کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ٗ بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد چوہدری درخواستوں پر سماعت کی ٗ جہانگیر ترین اور علی ترین نے اپنی حاضری مکمل کروائی ۔
جہانگیر ترین کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین نے تفتش جوائن کرلی ہے ٗہم مزید اگلے ہفتے میں کچھ دستاویزات تفتشی افسر کو دے لیں گے ٗ
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ٗعدالت نے دائرہ اختیار پر آئندہ سماعت پر ایف آئی اے اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے ٗ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں موجودہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا ۔