امام الحق اور شاداب خان وطن واپس پہنچ گئے

06:29 AM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ) قومی کرکٹرز کی واپسی، امام الحق اور شاداب خان بھی وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی کرکٹرز کی دوحہ ائیرپورٹ پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر بھارت کو شکست دے کر بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ بلائند کرکٹرز نے قومی کرکٹرز کے اپنے ہمراہ سفر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب شاداب خان انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے باعث وطن واپس لوٹے۔ شاداب خان دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں