ڈسکہ میں اسلحہ کی نمائش پر 9 افرادگرفتار
07:09 AM, 10 Apr, 2021
ڈسکہ ( پبلک نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن ستراہ کی حدود میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں جاری الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ پولنگ کےحلقے میں کوئی پارٹی امیدوار یا رہنما داخل نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی پارٹی کارکن اسلحہ کی نمائش کرے گا تاکہ ووٹرز پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔مگر ابھی اطلاع ملی ہے کہ پولنگ اسٹیشن ستراہ ڈسکہ کے باہر سے 9 افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا ٗ ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں ان افراد کی تفتیش کر رہے ہیں۔