لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 62 واں اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی آن لائن اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اجلاس میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ ماڈل آئین برائے کرکٹ کلبز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن، رسک منیجمنٹ اور کمرشل افیئرز کمیٹیز پر اپڈیٹ اور دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔