پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،10 اپریل 2021

10:04 AM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

این اے 75 میں ایک بار پھر ضمنی انتخاب، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں تگڑا مقابلہ متوقع، پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات، اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چورمافیا ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں یہ نوازشریف کی پالیسیاں اور عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے، نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، موٹروے، معاشی ترقی، روزگار، امید اور روشنی دی، فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کرلی

آج منشیات فروش، قبضہ مافیا کا مقابلہ عوامی خدمت و ترقی سے ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ڈسکہ کے غیور و باشعور عوام 19فروری کو تحریک انصاف کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ پر پہرہ دیں گے، جرائم پیشہ لیگ کا پتہ ایک بار پھر صاف کریں گے، ضمنی الیکشن کیلئے حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کو تمام تر معاونت فراہم کررہی ہے

خادمہ جی کی ڈسکہ جانے اور اپنی کارستانیاں کرنےکے لیے روح تڑپ رہی ہے، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل، کہا نوشین افتخار کا ڈسکہ کے سب سے بڑے گینگ سے مقابلہ ہے، فردوس عاشق اعوان اور عثمان بزدار سیالکوٹ کے عادی مجرم اور پیشہ ور مافیا کا حصہ ہیں

تحقیقات جائز اور شفاف کریں، کسی کی فون کال پر نہ کی جائیں، جہانگیر ترین کہتے ہیں شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو، ہم قانون سے نہیں بھاگ رہےاور نہ بھاگیں گے، ٹیم جو تحقیقات کررہی ہے، وہ معتصبانہ ہے، ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے، پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے

مزیدخبریں