’’ڈسکہ میں عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں‘‘

10:55 AM, 10 Apr, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شیرو ! پورے پاکستان کو یہ بتا دو کہ ڈسکہ میں ووٹ چوروں کو کیسے سزا دی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 75ڈسکہ میں ایک بار میں انتخاب کی گہما گہمی جاری ہے جبکہ سیاسی رہنما اپنے اپنے ووٹرز کو پرجوش رکھنے کیلئے ان سے رابطے کے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں اور ایسے ہی وقت میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے ووٹرز کو پیغام دیا ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1380834850026962944سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میؒں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ’’ڈسکہ کی میری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ شیرو! پورے پاکستان کو بتا دو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے‘‘۔
مزیدخبریں