فردوس عاشق اعوان اور سلیم بریار کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

11:44 AM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر NA-75سیالکوٹ نے ق لیگ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلیم بریار نے حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑ کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں حلقہ NA-75 میں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر NA-75سیالکوٹ نے PML-Qسینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں